اطہر ہاشمی طویل عرصہ سے صحا فت میں ہیں ۔ آج کل ایک اخبار کے چیف ایڈیٹر ہیں اور کبھی کبھی بین السطور کے عنوان سے کالم بھی لکھتے ہیں۔ اتفاق سے کچھ لوگ پسند بھی کرتے ہیں۔ قلمی نام سے بھی لکھتے ہیں۔ کچھ دیگر اخبارات بھی یہ کالم لفٹ کرلیتے ہیں گو کہ کالم نگار کو لفٹ نہیں دیتے۔ گاہے گاہے ان کی تحریریں اس بلاگ پر بھی پیش کی جائیں گی۔ کوئی اگر پڑھ ہی لے تو ہر قسم کے تبصرے کی آزادی ہے۔ قارئین بلاگ پر تبصرے کے علاوہ اپنا فیڈ بیک اس ای میل پر بھی دے سکتے ہیں۔
bain.sutoor@gmail.com
اخباری دنیا میں محض چند ہی کالم نگار ہیں جو اطہر ہاشمی جیسا لکھتے ہیں ورنہ ہر طرف قحط الرجال ہی دکھائی دیتا ہے۔ ان کی تحاریر خصوصا بلاگ کے لیے خاص تحاریر کا شدت سے انتظار رہے گا۔ امید ہے کہ ان کی تحاریر مستقلا یہاں پیش کی جاتی رہیں گی۔
Comment by ابوشامل — April 14, 2010 @ 4:48 am |